اردن میں کنگ حسین کینسر فاؤنڈیشن نے فلسطینی بچوں کے علاج میں مدد کے لیے ایک فلاحی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فنڈ کے تحت جمع ہونے والی رقم سے کینسر کا شکار فلسطینی بچوں بالخصوص غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے کینسر زدہ بچوں کے علاج میں مدد کی جائےگی۔
فلسطینی بچوں کے علاج کے لیے اس فنڈ میں فلسطین کے غیر سرکاری تنظیم ڈویلپمنٹ سنٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور فلسطینی کاروباری شخصیت زاھی خوری کی طرف سے نصف ملین ڈالر کا عطیہ دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق فلسطین میں کینسر کے کل شکار افراد میں بچوں کا تناسب 8 اعشاریہ 7 فی صد ہے۔
خوری نے ہر قسم کے کینسر کے شکار بیمار بچوں اور بڑوں کے علاج اور نگہداشت کے لیے جامع نگہداشت میں تازہ ترین سائنسی نتائج کو اپناتے ہوئے مشرق وسطی میں مرکز کے قیام کی تعریف کی۔