بیرون ملک فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم ‘عوامی فلسطین کانفرنس’ نے سعودی عرب میں فلسطینی رہ نمائوں کے ظالمانہ ٹرائل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عوامی کانفرنس کے بیروت میں قائم دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے بعد ان کا ٹرائل ظالمانہ اقدام ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کانفرنس سعودی عرب میں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے ٹرائل کے مکروہ مقدمات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں خاص طور پر اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے عمر رسیدہ رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری کے ٹرائل کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کی فوج داری عدالتوں میں درجنوں فلسطینیوں کا ٹرائل شروع کیا گیا۔ سعودی عرب میں فلسطینیوں کے ٹرائل کی فلسطینی عوام کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے۔