یہودی شرپسندوں نے ایک گروپ نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت اسکاریا کے مقام پر ایک مقامی فلسطینی شہری کےانگور کے باغ میں گھس کر انگور کے 50 پھل دار پودے تلف کردیے۔ مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ کارستانی قریب ہی واقع ‘غوش عتصیون’ یہودی کالونی کےآباد کاروں کی ہے جو آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال کو اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور اشیر باد میں نقصان پہنچاتے ہیں۔
ایک مقامی فلسطینی سماجی کارکن حسن بریجیہ نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہری محمود علی سعد کے انگور کے باغ میں گھس کر درجنوں قیمتی پھل دار انگور کے پودے آریوں سے کاٹ ڈالے۔