شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئیے

جمعہ 20-مارچ-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے جمعہ کی صبح فلسطینی عبادت گزاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئیے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صرف تین دروازے  حتا ، المجلس ، اور السلسلہ  کھلے رکھے گئے۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ دروازوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے بند کیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  صحت کے نئے مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے اسرائیلی اقدامات  کا مقصد  مسجد اقصیٰ میں فلسطینی عبادت گزاروں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ اس بندش میں وہ دروازے شامل نہیں ہیں جنھیں اسرائیلی آبادکار مسجد اقصیٰ میں اپنے یومیہ چھاپوں کے دوران استعمال کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی