جمعه 15/نوامبر/2024

19 مائوں سمیت 43 فلسیطنی خواتین صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل

اتوار 22-مارچ-2020

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مائوں کے عالمی دن کے موقعے پر 43 فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 19 خواتین بچوں کی مائیں ہیں جن کے بچے گھروں میں اپنی مائوں کے لیے تڑپ رہےہیں۔

اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو مائوں کے عالمی دن کے موقعے پر اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں 43 خواتین پابند سلاسل ہیں۔ اسرائیلی ریاست فلسطینی اسیرات کے بنیادی حقوق کو کھلے عام پامال کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسرائیلی زندانوں میں قید خواتین کو کسی قسم کا طبی تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ خواتین بدستور پابند سلاسل ہونے کے ساتھ ہرقسم کے بنیادی حقوق سے محرومی کا سامنا کررہی ہیں۔ صہیونی دشمن نے اسیران کے ٹی وی دیکھنے اور اپنے اقارب سے ملاقات سے بھی محروم کردیے گئے ہیں۔

اسرائیلی زندانوں میں زیرحراست 43 اسیرات میں 19 بچوں کی مائیں ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6 ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی