جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے: محمد اشتیہ

اتوار 22-مارچ-2020

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہےکہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

رام اللہ میں ہفتے کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد اشتیہ جلد ہی کرونا سے بچائو کے لیے نئے ہنگامی اقدامات کا اعلان کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والے مزید دو طلباء کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ مریضوں کو رام اللہ میں ہوگو شاویز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں 52 افراد کرونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ 17 مریض صحت ہوگئے ہیں جب کہ متعدد فلسطینیوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔ مجموعی طورپر فلسطینی علاقوں میں 3945 فلسطینیوں کاطبی معائنہ کیا گیا جن میں سے 3908 فلسطینیوں کے ٹیسٹ کلیئر کردیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی