شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کو ‘کرونا’ کے سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: بنجمن نیتن یاھو

بدھ 25-مارچ-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں کے دوران صہیونی ریاست کو’کرونا’ وباء کے ایک خوفناک سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل میں محکمہ صحت کرونا بحران پرقابو پانے میں ناکام رہا ہے چند ہفتوں کے دوران اگراس وباء پرقابو نہ پایا گیا تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کرونا کے خوفناک طوفان کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے نامہ نگاروں سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے کسی بھی خطرے سے آگاہ ہے اور ہم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کی وجہ سے حالات بے قابو ہوئے تو 10 ہزار اسرائیلی اس وباء سے ہلاک  اور کئی ملین متاثر ہوسکتے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے بعض وزراء اب بھی کرونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان ظاہر کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی