چهارشنبه 30/آوریل/2025

محاصرے اور بے روزگاری کو شکست دینے والی باہمت خاتون

منگل 31-مارچ-2020

تقریبا 6 سال پہلے 48 سالہ سعاد النجار نے گھر پر گھریلو صفائی ستھرائی کا سامان بنانا سیکھا اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسے بیچنا شروع کر دیا۔

2013 میں النجار نے القدس اوپن یونیورسٹی سے  مارکیٹینگ سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن اسے نوکری نا ملی سکی تھی۔

معاشی طور پر خودمختار ہونے کے لیے 2014 میں النجار نے صابن بنانے کی  ٹرینینگ ختم کی اور بعد میں گھر پر سابن بنانے کا اپنا کام شروع کیا۔

سات مصنوعات 

النجار اب سات قسم کی اشیا بناتی اور انہیں مختلف سائز کی بوتلوں اور کنٹینروں میں بیچتی ہے۔

وہ روزانہ بازار جاتی ہے اور وہاں سے پاوڈر ، پیسٹ، صابن اور دوسرا خام مال خریدتی ہے جو صابن بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کو دئیے گئے ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ میں سات قسم کی چیزیں بیچتی ہوں جسمیں نہانے والا شیمپو ، قسم کی واشنگ مشینوں کے لیے کپڑے دھونے والا صابن ہر اور نیم خودکار واشنگ مشینوں کے ڈٹرجنٹ ، اور برتن دھونے والا صابن شامل ہیں۔

انہوں نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ ،میں آیکو دکھاوں کپڑے دھونے والا صابن بنانے کا طریقہ بتاتی ہوں جس سے کپڑوں میں خوشبو آتی ہے۔ یہ کپرے اور فرش دونوں کو دھونے کے کام آتا ہے۔ 

معلومات کو اگے پہنچانا

النجار نے کہا کہ میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے سخت محنت کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اپنے منصوبے کے لیے کافی مالی اعانت حاصل کر لوں گی تاکہ میں نے اپنے اور اپنی ماں کے لیے آمدنی کا مستحکم ذریعہ حاصل کر سکوں۔

النجار کا کاروبار اسکی مصنوعات تک ی محدود نہیں ہے ۔ انہوں نے خواتین کو گھر پر صابن بنانے کو طریقہ سکھانے کے لیے  النصیرات پناہ گزین کیمپ میں خؤاتین مرکز میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
پہلے کورس میں ، میں نے 20 خواتین کو تربیت اور ترقی کے لئے زینا سینٹر میں تربیت دی تاکہ وہ خود انکم پیدا کرنے والے منصوبوں کی تعمیر میں مدد کرسکیں ۔

تربیت اور ترقی کے لئے زینا سینٹر کی ڈائریکٹر ، عطاف حماد  نے کہا کہ سعاد اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور خواتین کو خود پر انحصار کرنے کی تعلیم دینے کے لئے ہمارے مرکز میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے۔

مقامی کارخانوں کا مقابلہ کرنے سے پہلے سعاد کو بہت طویل سفر طے کرنا پڑے گا ، لیکن اس کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے اور ہر روز وہ اپنی بہترین تیار کردہ مصنوعات کی بدولت نئے گاہکوں کا اعتماد حاصل کر رہی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی