پنج شنبه 01/می/2025

نیتن یاھو اور بینی گینٹزکے درمیان حکومت کی تشکیل پرمفاہمت طے پاگئی

اتوار 5-اپریل-2020

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ‘بلیو وائٹ’ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل کےمعاملے میں ابتدائی مفاہمت طے پا گئی ہے۔

اسرائیل کی حکمراں جماعت ‘لیکوڈ’ کی طرف سے طرف سے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور بلیو وائٹ کے سربراہ بینی گینٹز کے درمیان مفاہمتی فارمولے طے پا گیا ہے۔

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے بھی تصدیق کی ہے کہ نیتن یاھو اور بینی گینٹز کےدرمیان قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعوتتیں ممکنہ قومی حکومت کی تشکیل کے لیے مزید مذاکرات کریں گی۔

بعد ازاں بینی گینٹز نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اسرائیلی ریاست کے لیے سوچنا ہے۔ اس لیے دونوں بڑی جماعتوں کے پاس مل کرآگے بڑھنے اور مخلوط قومی حکومت تشکیل دینے کا موقع موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی