فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے بیت حنینا میں اسرائیلی فوج نے ایک مسجد پر دھاوا بولا اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد میں نماز ادا کرنے کے الزام میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے بیت حنینا میں مسجد پر دھاوا بولا اور مسجد میں موجود تمام نمازیوں کو فی کس پانچ سو شیکل جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ مسجد میں اذان دینے کی پاداش میں موذن کو پانچ ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا۔
ادھر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے 26 سال سے بند شاہراہ کے قریب مفید الشرباتی نامی ایک فلسطینی شہری کے گھر پردھاوا بولا۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر سنگ باری کی۔