شنبه 16/نوامبر/2024

قیدیوں کا تبادلہ، نیتن یاھو کی فلسطینیوں کے ساتھ فوری بات چیت کی ہدایت

بدھ 8-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے رہ نما یحییٰ السنوار کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کی ڈیل کے معاملے میں لچک دکھانے کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حماس کے ساتھ بات چیت کے لیے ثالثوں کے ساتھ فوری مذاکرات شروع کریں۔

 اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کے ساتھ فوری بات چیت شروع کریں تاکہ غزہ میں قید کیے گئے اسرائیلیوں کو رہا کیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے محکمہ امور اسیران و گم شدگان کے رابطہ کار یارون بلوم اور ان کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیشنل سیکیورٹی ادارے کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے ثالثوں کے ساتھ بات چیت شروع کریں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار نے اسرائیل کو قیدیوں کے تبادلے کی ایک نئی پیش کش کی تھی جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار اور عمر رسیدہ فلسطینیوں کی رہائی کا اعلان کرے۔ حماس رہ نما نے یہ اقدام انسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور اس میں کسی مخصوص جماعت یا گروپ کے اسیران کی بات نہیں کی گئی بلکہ جملہ بیمار اور عمر رسیدہ قیدیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی