عرب ملک یمن طویل خانہ جنگی اور انسانی بحران کے بعد کرونا کی وبا بھی داخل ہوگئی ہے۔
یمن میں انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی یمن میں آئینی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں کرونا کا ایک پہلا کیس سامنے آیا ہے تاہم مریض کی حالت کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلنا خطرناک ہے اوراس کے نتیجے میں ایک نیا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ دو ہفتے کے لیے روکنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم فی الحال یہ جنگ بندی یک طرفہ ہے۔