اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 7 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 124 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10 ہزار 95 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کے متاثرین میں 164 کی حالت نارمل،176 وینٹی لیٹگر پر ہیں جب کہ 125 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کےبعد صحت یاب ہونے والے کرونا مریضوں کی تعداد 1061 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں کرونا کا شکار ہونے والے ایک تہائی افراد یہودی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں یہودیوں کے مذہبی اسکولوں کے طلباء اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔