فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ریمون جیل میں قید 42 سالہ فلسطینی انجینیر محمد خلیل الحلبی بیماری اور علاج کی سہولت سے محرومی کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
خیال رہے کہ الحلبی غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے جبالیا میں قائم پناہ گزین کیمپ کے رہائشی ہیں۔
محکمہ امور اسیران نے اسیر ان کا کہنا ہے کہ اسیر الحلبی کے سر میں شدید تکلیف ہے۔ اسرائیلی جلادوں کی جانب سے کی گئی تفتیش کے دوران اسے غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تشدد کے باعث اس کی سماعت اور بصارت بھی متاثر ہوئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے قبل الحلبی غزہ میں امریکا کی بین الاقوامی ویژن فائونڈیشن کے ڈائریکٹر تھے۔ انہیں سنہ 2016ء میں گرفتاری کےبعد 135 بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو رقوم کی فراہمی کا الزام عاید کیا ہے تاہم صہیونی فوج اور ریاستی ادارے ان کے خلاف کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔