فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں طورہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 فلسطینی گرفتار کرلیے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ پانچ فلسطینیوں کو سنہ 1948ء کے علاقے سے وہاں پہنچے۔ انہیں سنہ 1948ء کے علاقوں سے جنین میں داخلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں اور جنین کے درمیان قائم کی گئی دیوار فاصل میں کئی مقامات پر آمد ورفت کے لیے راستے کھولے گئے ہیں۔ ان راستوں کی وجہ سے فلسطینی علاقوں میں کرونا پھیلنے کا اندیشہ ہے۔