فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے رہ نما اور سابق اسیر 44 سالہ الشیخ ایاد ناصر کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی علاقے طولکرم کے شویکہ قصبے میں تلاشی کے دوران حماس رہ نما الشیخ ایاد ناصر کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ الشیخ ایاد ناصر سابق اسیر ہیں اور کئی سال اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی بھی انہیں متعدد بارسیاسی بنیادوں پرحراست میں لے چکی ہے۔