اسلامی تحریک مزاحمت ‘ٌحماس’ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ علی برکہ نے کہا ہےکہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نمائندہ قوتوں نے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کو کرونا کی وباء سے بچانے کے لیے موثر اورتزویراتی حکمت عملی تیار کی ہے۔
علی برکہ نے ‘خبر ‘ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوتوں نے مشترکہ طورپر لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے طبی ریلیف پروگرام تشکیل دیا ہے جس کا مقصد لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو کرونا کی وباء سے بچانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
علی برکہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیموں کی طرف سے پناہ گزین کیمپوں میں صحت، سماجی بہبود اور دیگر سرگرمیوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی ہی ہیں۔ کیمپوں میں کرونا وائرس سے بچائو کے لیے قرنطینہ مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔