اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بیرون ملک امور کے انچارج ماھر صلاح نے کہا کہ ان کی جماعت اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کی پابند ہے۔
ماہر صلاح نے یوم اسیران کے موقعے پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ فلسطینی اسیران نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ وطن پرفدا اور قربان کیا ہے۔ دشمن کی جیلوں میں قید فلسطینی قوم کے باغ کا پھول ہیں۔ ان فلسطینیوں نے عزم واستقامت کی عظیم الشان مثال بیان کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پانچ ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ فلسطین میں ہرسال 17 اپریل کو یوم اسیران منایا جاتا ہے۔ حماس کی قیادت نے اسیر بہن بھائیوں کے عزم اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔