جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی حکومت کا بجٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ تک جا پہنچا

منگل 28-اپریل-2020

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں بجٹ خسارہ ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ انہوں نے امداد دینے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی مدد کے وعدے پورے کریں۔

رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ 9 ہزار نئے فلسطینی خاندانوں کو سوشل سیکیورٹی الائونسز جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطین میں امداد پر انحصار کرنے والے خاندانوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

فلسطینی اراضی میں کرونا سے متعلق سوال کے جواب میں فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 495 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے تاہم کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

مختصر لنک:

کاپی