چهارشنبه 30/آوریل/2025

‘اونروا’ کا اردن میں بچوں کے لیے طبی سرگرمیاں بحال کرکرنے کا اعلان

جمعرات 30-اپریل-2020

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی قائم کردہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ اونروا نے اردن میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں بچوں کو ویکسین پلانے اور نولود بچوں کے علاج معالجلے نیز بچوں کے موروثی جینز کے بارے میں جان کاری کے لیے بند کلینک کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کے  اسپتالوں اور کلینکس پر صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک مریضوں کی دیکھ بحال کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں اور ان کے بچوں کی دیکھ بحال اور کرونا کی وبا میں طبی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ ہفتے سے جمعرات تک جاری رہے گا۔

بیان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں طبی امدادی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے عملے کو دو خانوں میں موجود رہنے پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی