چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا رام اللہ میں چھاپہ، شہید فلسطینی کا بھائی گرفتار

ہفتہ 2-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت سیرا کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مشہور مزاحمتی خاندان عنقاوی کے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیت سیرا میں موجود گھر پرچھاپہ مارا اور وہاں سے موجود 22 سالہ محمد عنقاوی کو حراس میں لے لیا۔ قابض فوج نے گھرمیں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ شہید یوسف عنقاوی کے بھائی محمد کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر اسے گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم مقام پرلے گئے۔

اسرائیلی فوج نے محمد عنقاوی کے چچا زاد ابراہیم اور ایک دوسرے فلسطینی نوجوان کو بھی حراست میں لیا تاہم انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے یوسف عنقاوی اور اس کے ساتھی 20 سالہ امیر دراج کو ایک سال قبل مغربی رام اللہ میں کفر نعمہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی