فیس بک نے پیر کی شام بغیر کسی اطلاع کے فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں کے چلائے جانے والے درجنوں اکاؤنٹس کو حذف کردیا۔
کچھ اکاؤنٹس بلا وجہ خارج کردیئے گئے اور دوسرے صارفین کو بتایا گیا کہ انہوں نے "سائٹ کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
صدی سوشل سنٹر نے کہا کہ اسے فلسطینی فیس بک صارفین کی طرف سے درجنوں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کے اکاؤنٹ حزف کر دئیے گئے ہیں۔
صدی سوشل نے کہا کہ حذف شدہ اکاؤنٹس فلسطینی کارکنوں اور صحافیوں کے ہیں جو روزانہ کی خبریں شائع کرنے کے لئے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ مرکز فی الحال فیس بک انتظامیہ سے ان کی بازیابی کے لئے رابطہ کرنے کے لئے ہٹائے گئے اکاؤنٹوں کی فہرست تیار کررہا ہے۔