پنج شنبه 01/می/2025

سعودی عقوبت خانوں میں فلسطینیوں پر مظالم بند اور انہیں رہا کیا جائے

جمعرات 7-مئی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر کرونا کی وبا کے باوجود ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں پر مظالم بندکرے اور انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس رہ نما نے کہا کہ بار بار کے مطالبات کے باوجود سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ بند نہیں کیا اور نہ ہی فلسطینی اسیران کو رہا کرنے اور ان پر قائم ظالمانہ مقدمات ختم کرنے کے لیے کوئی اقدام کیا ہے۔

ابو زھری کا کہنا تھا کہ قضیہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگرسعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رہنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی ریاست کے جرائم اور فلسطینیوں کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔

خیال رہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل پر اسرائیل نواز ڈرامہ سیریز کی نشریات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت پر الزام ہے کہ وہ ٹی ڈراموں کی آڑ میں اسرائیل کے ساتھ راہ ورسم بڑھانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے رائے عامہ ہموار کررہا ہے۔
ظ

مختصر لنک:

کاپی