جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی بنک شہداء و اسیران کےاکاونٹس بحال پرکرنے پر متفق

اتوار 10-مئی-2020

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ حکومت اور بنکوں کے درمیان فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کے اکائونٹس کی بندش کے بعد پیدا ہونے والا تنازع حل کرلیا گیا ہے۔

فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ آج اتوار سے فلسطینی اسیران کے کھاتے رکھنے والے بنک کھاتے بحال کردیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنکوں کے ڈائریکٹرز اور فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے درمیان دن بھر رابطے جاری رہے ہیں جس کے بعد بنکوں نے اسیران اور شہداء کے خاندانوں کے منجمد کیے کھاتے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی حکومت نے مانیٹری اتھارٹی، محکمہ اموراسیران ، وزارت خزانہ کے عہدیدار اور تمام بنکوں کےنمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے غورو خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام اسیران کے بلاک کیےگئے اکائونٹس بحال کردیےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بنکوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی اسیران اور شہداء کے اہل خانہ کی کفالت پر اسرائیل کا دبائو قبول نہ کریں اور یکساں موقف اختیارکریں۔

مختصر لنک:

کاپی