انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق شام کے مغربی شہر درعا میں جلین کے مقام پر عارضی قیام گاہوں میں قیام پذیر 150 فلسطینی خاندان ایک نئی نقل مکانی کا سامنا کررہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق درعا گورنری میں امن وامان کی خراب صورت حال کے باعث 150 فلسطینی خاندانوں کو ایک نئی ھجرت کا سامنا ہے۔
حال ہی میں درعا میں الزیریب کے مقا پر مسلح افراد کے میں 9 پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعے اور اس علاقے میں بشارالاسد کی وفادار فوج کی چڑھائی کی تیاریوں کی خبروں نے وہاں پر موجود ڈیڑھ سو کے قریب فلسطینی خاندانوں کو ایک نئی پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ المزیریب کے مقام پر نو پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد حکومت وہاں پرایک بڑی فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کے اس نے علاقے میں کمک روانہ کردی ہے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بعض خاندانوں کے پاس مال مویشی بھی ہیں اور ان کے لیے ایک نئی نقل مکانی ان کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کی وجہ سے شام میں موجود فلسطینی پناہ گزین پہلے ہی سنگین مشکلات اور پابندیوں کا شکار ہیں۔