پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو گولی مار دی، صحافی گرفتار

پیر 11-مئی-2020

مقبوضہ مغبربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسری کارروائی میں قابض فوج نے القدس سے ایک فلسطینی صحافی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں دیوار فاصل کےقریب فرعون قصبے میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا  فلسطینی ایک کسان اور وہ اپنے کھیتوں میں کام کے لیے جا رہا تھا کہ قابض فوج نے اس پرگولیاں چلائیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں بیت حنینا کے مقام پر ایک فلسطینی صحافی عنان نجیب کو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی