چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں قید کے 26 ویں سال میں داخل

بدھ 13-مئی-2020

اسرائیل کی جیل میں قید 54 سالہ فلسطینی ایمن عبدالمجید سدر کی مسلسل اسیری کے 25 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ قید کے 26 ویں برس میں داخل ہوئے گئے ہیں۔

کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق اسیر سدر کا شمار اسرائیلی جیلوں میں قید پرانے اسیران میں ہوتا ہے۔ انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔حراست میں لینے کے بعد انہیں القدس میں قائم المسکوبیہ حراستی مرکز میں مسلسل پانچ ماہ تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سنہ 1995ء میں گرفتاری سے قبل بھی سدر کو چھ ماہ تک انتظامی قید میں رکھا گیا۔ سنہ 2011ء میں  فلسطینی اسیران کی طرف سے قیدیوں کی ڈیل میں اسرائیلی فوج نے انہیں رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سد کا ایک بیٹا ہے اور گرفتاری کے وقت اس کی عمر چند ماہ تھی۔ وہ اس وقت ریمون جیل میں پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی