کرونا کی وبا کے نتیجے میں پوری دنیا میں اب تک پانچ ملین کےقریب لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا کے متاثرین میں امریکا اس وقت پہلے نمبر پرہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے اب تک 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کرونا کا شکار ہونے والے 18 لاکھ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا، اسپین، روس، برطانیہ، اٹلی، برازیل، فرانس اور جرمنی ہیں۔
کل ہفتے کے روز برطانوی پولیس نے کرونا وبا سے بچائو کے لیے وضع کردہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں 19 افرادکو حراست میں لیا ہے۔
جرمنی میں ہزاروں افراد نے کرونا لاک ڈائون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
جرمن شہروںلکسمبرگ اور برلن میں ہزاروں افراد کرونا پابندیوں کو توڑ کر سڑکوں پرنکل آئے اور لاک ڈائون کے تسلسل کے خلاف نعرے بازی کی۔