جمعه 15/نوامبر/2024

جنگی مجرم کو اقوام متحدہ میں سفیر مقرر کرنے سے روکنے کا مطالبہ

پیر 18-مئی-2020

فلسطینی قومی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اقوام متحدہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار  دے کراسے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے وزیر داخلہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ میں اپنا نیا مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے عالمی سطح پر عرب اور مسلمان ممالک کو زور دار مہم چلانا ہوگی تاکہ گیلاد اردان کو اقوام متحدہ کے فورم تک پہنچنے سے روکا جاسکے۔

عوامی محاذ کی طرف سے دوست تنظیموں، اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے کام کرنے والی عالمی مہم اور مختلف ممالک کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک پیٹشین تیار کریں جس میں گیلاد اردان کی اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کے طورپر تقرری کو روکا جاسکے۔

مکتوب میں کہاگیا ہے کہ عالمی قوانین کی رو سے ایسا کوئی بھی عہدیدار جو جنگی جرائم میں‌ملوث ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی عدالتوں کو مطلوب ہو اسے کسی دوسرے ملک میں سفیر کے طورپر تعینات نہیں‌کیا جاسکتا۔ اس حوالے سے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو آواز بلند کرنا ہوگی۔

 

مختصر لنک:

کاپی