شنبه 03/می/2025

قابض صہیونی فوج کی نابلس میں دوکانیں ہموار کرنے کی دھمکی

منگل 19-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے طولکرم میں فلسطینی زرعی زمینوں کا بڑا حصہ ہموار کر دیا اور نابلس میں فلسطینی عمارتیں مسمار کرنے کی دھمکی دی ہے۔

سماجی کارکن تحسین حامد نے کہا کہ 10 سےزیادہ اسرائیلی بلڈوزروں نے  صہیونی فوجیوں اور مسلح آبادکاروں کیی موجودگی کے دوران فلسطینی شہری کی  15 ایکڑ زمین ہموار کر دی جس پر زیتون کے درخت لگے ہوئے تھے ۔

صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ زمین صہیونی آبادکاروں کی حفاظت کے لیے ہموار کی گئی کیونکہ وہ حیر قانونی صہیونی بستی أفني هيفيتز کے ساتھ واقع ہے ، اس اقدام کا مقصد علاقے میں آبادکاری کی توسیع کے ایک نئے منصوبے کی راہ ہموار کرنا تھا۔

حمید نے ایک مہینہ پہلے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ان زمینوں کی طرف جانے والی سڑکیں بند کردیں تھیں  اور فلسطینی کسانوں کو ان کی زمینوں تک پہنچنے یا کام کرنے سے روک دیا تھا۔

دریں اثنا ، آئی او ایف نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں واقع سیبستیہ قصبے پر دھاوا بولا اور دھمکی دی ہے کہ اس شہر کے آثار قدیمہ والے علاقے میں  فلسطینیوں کی متعدد دکانیں منہدم کرنے کی دھمکی دی  اور فلسطینی پرچم کو وہاں سے اتار دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی