اسرائیلی جیل میں قید اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہ نما الشیخ خالد الحاج کو رہا کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سےتعلق رکھنے والے الحاج کو ایک سال قبل حراست میں لے کرانہیں انتظامی قید میں ڈال دیاگیا تھا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ الشیخ خالد الحاج کو ایک سال قبل بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔
رہائی کے بعد الشیخ الحال اپنے گھرپہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔ اسیران کےحقوق اور ان کی بنیادی ضروریات کو دانستہ طورپر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ الشیخ الحاج کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جلمقوس قصبے سے ہے اور وہ حماس کے سابق ترجمان ہیں۔ وہ مختلف ادوار میں 15 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکےہیں۔