شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن: یہودی شرپسندوں کا فلسطینی کاشت کاروں پر حملہ

اتوار 24-مئی-2020

فلسطین کے علاقے غرب اردن میں گذشتہ روز یہودی آباد کاروں فلسطینی کسانوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وادی ریا کے مقام پر حلمیش یہودی کالونی کے آباد کاروں نے فلسطینی کاشت پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے بعض فلسطینیوں کے سروں پر چوٹیں آئی ہیں۔

خیال رہے کہ حلمیش یہودی کالونی کے انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی شہریوں اور کاشت کاروں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔ حال ہی میں اس کالونی کے آباد کاروں نے جیبیا قصبے میں گھس کر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطینیوں پر تشدد اور ان کی املاک کو نقصان پہنچانے کے جرائم میں اسرائیلی فوج بھی یہودی آباد کاروں کی پشت پناہی کرتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی