شنبه 16/نوامبر/2024

غرب اردن میں کرونا کے خطرے کے پیش نظر ٹرا نسپورٹ پر پابندی

اتوار 24-مئی-2020

فلسطینی حکومت نے غرب اردن کے شہروں اور کیمپوں میں سوموار 25مئی تک کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظرہرقسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی کا فیصل کیا گیا ہے۔ یہ پابندی عید کے ایام میں جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی حکومت کے سربراہ محمد اشتیہ نے گذشتہ عید کےایام میں غرب اردن کے تمام شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں ہرقسم کی ٹرانسپورٹ پرپابندی عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس پابندی میں میڈیکل عملے کی گاڑیاں مستثنیٰ ہوں گی۔

خیال رہے کہ غرب اردن میں اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 602 ہوگئی ہے۔ ان میں القدس کے 319، غرب اردن کے شہروں کے 228 اور غزہ کے 55 شہری شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی