فلسطین کی سول امور کے حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک ہفتے کے دوران ۳ ہزار بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا۔
سول امور کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیت لحم میں ریکارڈ نوزائیدہ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین میں تین مارچ سے کرونا وائرس کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔ بیت لحم میں بھی کئی فلسطینی کرونا کا شکار ہوئےہیں۔