جمعه 15/نوامبر/2024

وزارت اوقاف کی اجازت سےغزہ کی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی

پیر 25-مئی-2020

فلسطینی وزارت وقاف اورمذہبی امور کی اجازت سے غزہ کی پٹی میں گذشتہ روزنماز عید الفطر ادا کی گئی۔ وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی مساجد کے اندر اور ان کے صحنوں میں عید کی نماز ادا کی گئی۔

غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی ہدایات کی روشنی میں احتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے عید کی نماز ادا کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عید کی نماز اسلامی شعائر میں سے ایک ہے جو  سال میں صرف دو بار آتی ہے۔ عید کی نماز کی شرعی اہمیت کم سے کم سنت کے درجے میں ہے اور بعض فقہا اسے واجب قرار دیتے ہیں جب کہ بعض نے عید کی نماز کو فرض کفایہ کہا ہے۔

قبلا زیں غزہ کی پٹی میں وزارت اوقاف کی طرف سے عید کی نماز گھروں میں ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ حکومت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ خواتین، بزرگ شہری، بیمار اور بچے عید کی نماز گھروں میں ادا کرسکتے ہیں۔

وزارت اوقاف کی جانب سے غزہ کی پٹی میں عید کی نماز کے لیے علما اور آئمہ کو مختصر خطبہ دینے اور وعظ کو مختصر رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی