فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ ایک ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق بیت لحم میں فلسطینی شہریوں نے محمود عباس کے استعفے کے لیے ریلی نکالی۔ اس دوران عباس ملیشیا نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے کہا کہ الدھیشہ پناہ گزین کمپ میں عباس ملیشیا نے فلسطینی شہریوں شہریوں پر تشدد کیا۔ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو بیت لحم کے اسپتال منتقل کیا گیا۔