جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں حکومت نےعدالتوں کو کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 27-مئی-2020

فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ عید کی تعطیلات کے بعد غرب اردن کی عدالتوں کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے ایک بیان میں کہا کہ صحت کی حفاظت اورسلامتی کی شرائط کے تحت تمام سرکاری محکموں، وزارتوں اور اداروں کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے۔

رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد اشتیہ نے کہا کہ عید کی تعطیلات میں تمام تجارتی اور صنعتی اداروں کو بند کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ منگل سے تمام مساجد اور گرجا گھروں کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مساجد میں چہروں پر ماسک پہن کرآئیں، گھروں سے وضو کرکے مساجد میں آئیں اور نماز کی ادائی کے دوران فاصلہ برقرار رکھیں۔

مختصر لنک:

کاپی