شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کی چھ املاک مسمار کردیں

منگل 2-جون-2020

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے قابض فوج نے جبل المکبر کی الصلعہ کالونی میں مقامی فلسطینی شہری محمد زعاترہ کی چھ زیرتعمیردکانیں مسمار کردیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نےالقدس بلدیہ کے اہلکاروں کے ساتھ 250 مربع میٹر کی جگہ پر زیرتعمیر چھ دکانیں یہ کہہ کر مسمار دیں کہ انہیں بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ اسرائیلی حکام نے القدس میں جبل المکبر کے مقام پر فلسطینی شہری زعاترہ کی چھ دکانوں کی تعمیر روک دیا تھا۔

فلسطینی شہری زعاترہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی عدالت میں بھی ایک درخواست دائرکی تھی جس میں کہا تھا کہ عدالت اس کی عمارتوں کی مسماری روکے۔ تاہم گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کے ذریعے اسے بتایا گیا کہ اس کی دکانیں اور ایک فلیٹ کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی