جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں نےالخلیل میں فلسطینی خاندان کودوسری بار بےگھر کردیا

جمعرات 4-جون-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح ایک فلسطینی خاندان کے عارضی طور پر قائم گھر کو مسمار کرکے  بے گھر کردیا یہ گھر انہوں نے اپنے مکان کی جگہ قائم کیا ہوا تھا جسے اسرائیلی بلڈوزروں نے مسمار کر دیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں القدس سڑک کے قریب بیت عمر میں وادی الشیخ پر ہلہ بولا اور عارضی طور پر قائم گھر جسمیں دس افراد رہائش پذیر تھے  پر ہلہ بولا اور تباہی مچا دی ۔

اسرائیلی فوجیوں نے مکان کا ملبہ اور ڈھانچہ ضبط کر لیا۔ 

اسرائیلی فوج نے گذشتہ سال اسرائیلی زیر کنٹرول علاقے میں ہونے کا بہانہ بنا کر ان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد یہ گھر محمد العلمی کے اہل خانہ نے  عارضی طور پر قائم کیا تھا  ۔

 

مختصر لنک:

کاپی