جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا لبنان فضائی حملہ، القسام کمانڈر محمد جبارا شہید

جمعرات 18-جولائی-2024

جمعرات کو اسرائیلی قابضفوج نے لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک کمانڈرکو ایک گاڑی پرحملے میں شہید کردیا۔ انہیں لبنان میں وادی بقاع میں بزدلانہ حملےکا نشانہ بنایا گیا۔

القسام بریگیڈزنے ایک بیانمیں کہا کہ وہ مجاہد اور القسام کمانڈرمحمد احمد جبارا "ابو محمود” کیشہادت پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی شہادت کی قبولیت کے لیے دعا گو ہے۔جبارا کی شہادت فلسطینی قوم کے مسجد اقصیٰ، القدس اور پورے فلسطین کی آزادی کےلیے دی جانے والی قابل فخر قربانیوں کے سلسلے اور اسرائیلی مجرم ریاست کے جنگیجرائم کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہجمعرات کی صبح طوفان الاقصیٰ کی جنگ میں شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ انہیں غدارصہیونی طیاروں کی طرف سے لبنان کے مغربی علاقے بقاع میں ایک بزدلانہ حملے کا نشانہبنا کر شہید کیا کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہہمارے بہادر شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم خدا سے عہد کرتے ہیں۔ ہم اپنےعواماور اپنی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ وہمزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ شہداء کا خون ہمارے لیے آزادی کی مشعل راہ اور غاصب دشمن کے لیے لعنت ثابت ہوگا۔

ادھر لبنانی میڈیا نےبتایا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے آج صبح مشرقی لبنان کے علاقے بقاع میں ایک کارپر بمباری کی جس کے نتیجے میں القسام کمانڈر احمد محمد جبارا شہید ہو گئے۔

قبل ازیں لبنانی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی لبنان میں جماعت اسلامی کےر ہ نما ابو محمود جباراگاڑیپر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی