جمعه 02/می/2025

کرونا متاثرین کی تعداد 7 ملین تک پہنچ گئی

جمعہ 12-جون-2020

کرونا کی عالمی وبا کے نتیجے میں اب تک 4 لاکھ 17 ہزار 861 افراد ہلاک اور 7 ملین سے زیادہ افراد اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 37 لاکھ 21 ہزار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز 19 عرب ممالک میں 137 افراد کرونا سے ہلاک ہوگئے جب کہ 10 ہزار 955 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ قبل ازیں بدھ کے روز عرب ممالک میں 126 افراد ہلاک اور 8 ہزار 891 نئے مریض سامنے آئے تھے۔

مجموعی طور پر دنیا کے 213 ملکوں اور خطوں میں کرونا کے 1 لاکھ 26 ہزار نئے مریض سامنے آئے تھے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران دنیا بھر میں کرونا کے 4889 مریض ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں مزید 936 کرونا مریض ہلاک ہوئے جب کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار 84 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی