امریکا کے ایک کیتھولک عیسائی دانشور ڈاکٹر کریج کونسیڈین نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فلسفہ انسانیت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد امراض کی روک تھام اور نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبی نے پیش کیں،انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
جریدہ نیوز ویک میں لکھے ایک مضمون میں امریکی دانشور کا کہنا ہے کہ متعدد امراض اور نسل پرستی کے حوالے سے ہمیں اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مسلمانوں کے آخری پیغمبر کی متعددی امراض اور دیگر امور میں تعلیمات سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔
امریکی مصنف اور دانشور کا کہنا ہے کہ نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں پہلے انسان ہیں جنہوں نے بت پرستی اور نسل پرستی کوختم کیا۔
فاضل امریکی تجزیہ نگار اور مصنف نے "إنسانية محمد.. نظرة مسيحية” کے عنوان سے ایک کتاب بھی تالیف کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی مضامین شائع کیے ہیں۔ ان کےبیشتر مضامین میں احادیث نبوی بیان کی گئی ہیں۔ مغرب میں ان کی اس کتاب اور دیگر کتب کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔