جمعه 15/نوامبر/2024

مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل نے مکان مسمار کردیا،10فلسطینی بے گھر

منگل 16-جون-2020

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شمال میں واقع شعفاط پناہ گزین کیمپ میں راس شحادہ کالونی میں ایک فلسطینی شہری کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی بے گھر ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے فوج اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راس شحادہ کالونی میں فلسطینی شہریوں اسامہ حمد عقلم اور ایہان حسن علقم کے مکان پر دھاوا بول دیا۔ ان دونوں بھائیوں کے خاندان کے دس افراد اس مکان میں مقیم تھے۔

اسرائیلی فوج نے بھاری مشینری اور بلڈوزورں کی مدد سے مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت کم سے کم دس فلسطینی گھر کی چھت سے محروم ہوگئے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار انیس کے دوران اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے کم سے کم 170 مکانات مسمار کیے۔ کئی مکانات ان کے مالکان کے ہاتھوں زبر دستی مسمار کرائے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی