فلسطینی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں مشرقی قصبے دار اصلاح میں کرونا کے متعدد مریضوں کے سامنے آنے کے بعد قصبے میں مکمل لاک ڈائون کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم کے گورنر کامل حمید نے ایک بیان میں کہا کہ دار اصلاح میں کرونا کے متعدد کیسز کی تصدیق کے بعد قصبے میں لاک ڈائون کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ افراد کے ساتھ میل جول رکھنے والے افراد کا بھی طبی معائنہ کررہے ہیں۔