قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں سلوان ضلع میں غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والےخاندان کو بے گھر کردیا۔
سلوان میں واقع وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے مطابق ، پولیس فورس کی مدد سے اسرائیلی بلدیہ کےعملہ نے سلوان میں البستان کے علقے میں دھاوا بولا ، اس علاقے کو گھیرے میں لیا اور پھر گھر کو گرانا شروع کر دیا۔
محمد الرجبی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بلدیہ کے ملازمین نے مسمار کرنے والے دستی آلات کا استعمال کرتے ہوئے انہدام کو انجام دیا تھا کیونکہ بلڈوزروں کے لئے مکان کے مقام تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔