فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نےاسرائیلی زندانوں میں 100 دنوں سے مسلسل قید تنہائی کا شکارفلسطینیوں کی اسیری کا ظالمانہ سلسلہ جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران محمد عمر خرواط اور حاتم القواسمہ دونوں اسرائیلی زندانوں میں الگ الگ قید تنہائی کا شکار ہیں۔ اسیر خرواط اس وقت ایلون ۔ الرملہ جیل میں قید ہیں جب کہ القواسمہ کو جلبوع نامی حراستی مرکز میں مسلسل ایک سو دنوں سے زاید عرصے سے کال کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہےکہ اسیر خرواط کو اسرائیلی فوج نے 2002ء میں حراست میں لیا گیا۔ اسے چار بارعمر قید کی سزا کا سامنا ہے جب کہ القواسمہ کو 2003ء میں گرفتار کیا گیا اور اسے بھی چار بار عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق صہیونی ریاست فلسطینی اسیران کے عزم کو کمزور کرنے اوران کے حوصلوں کو شکست دینے کے لیے ایک طے شدہ پالیسی کے طور پراستعمال کررہا ہے۔