پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس میں فلسطینی زمینوں کو آگ لگا دی

اتوار 28-جون-2020

اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے ضلع نابلس کے بورین گاؤں میں فلسطینیوں کے کھیت کے بڑے حصۓ کو نذر آتش کردیا۔

مغربی کنارے میں آبادکاروں کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے فلسطینی کارکن غسان دغلس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے متعدد آباد کاروں نے جفعات رونین کی غیرقانونی آباد کار بستی کے قریب فلسطینیوں کی ملکیتی اراضی کو نذر آتش کردیا۔

اس حملے میں مختلف فصلوں کے ساتھ ساتھ زیتون کے درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

بورین آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنائے جانے میں مغربی کنارے کے سب سے زیادہ متاثرہ دیہات میں  سے ایک ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی