دوشنبه 18/نوامبر/2024

نئے قتل عام کے بعد غزہ میں 39 ہزار فلسطینی شہید، 90 ہزار زخمی

منگل 23-جولائی-2024

فلسطینی وزارت صحت نےاعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کیتعداد 39 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جب کہ 90 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔

وزارت صحت نے پیر کےروز اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوںکے خلاف 3 قتل عام کیے جن میں 23 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہگذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک غزہ میں جاری صہیونی بربریت میں 39006 شہیداور 89818 زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کیکہ کل صبح سے لے کر شام تک خان یونس گورنری میں "اسرائیلی” قابض فوج نےمزید کئی قتل عام کیے۔قتل عام کے نتیجے میں ناصر میڈیکل کمپلیکس تک پہنچنے والےشہداء کی 37 تک پہنچ گئی ہے جب 120 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالتخطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی