بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اتوار کے روز سینکڑوں افراد نے فلسطینی زمین کے الحاق کے اسرائیلی منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فلسطینی کی حمایتی سوسائٹی نے بیلجیم میں فلسطینی برادری کے ساتھ مل کے برسلز میں مظاہرے منعقد کیے جس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ وہ اس منصوبے کو تکمیل تک نا پہنچا سکے۔
مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے لہرائے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جسمیں فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی اقدامات کی مزمت کی گئی تھی۔
انہوں نے بیلجیئم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر قبضہ روکنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔