جمعه 15/نوامبر/2024

معاشی بحران نے لبنان میں فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا دی

بدھ 1-جولائی-2020

لبنان میں گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں بہ تدریج اضافہ ہوا ہے۔ ایک طرف کرونا کی وبا اور دوسری طرف معاشی بحران نے فلسطینی پناہ گزینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

لبنانی لیرہ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت نچلی ترین سطح پرآگئی ہے۔ اس وقت 8000 لبنانی لیرہ ایک امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ہرطرف کرنسی گراوٹ کا شکار ہے۔ آٹھ ماہ قبل لبنانی لیرہ کی قیمت ایک ڈالر کے مقابلے میں 3910 تھی۔ اس کے بعد لیرہ کی قیمت میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

لیرہ کی قیمت گرنے کےنتیجے میں لبنان میں بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادویات اور بنیادی ضرورت کی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری اس وقت دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ لبنان میں اس وقت دس لاکھ افراد  بے روزگار ہیں۔

بحران میں فلسطینیوں کا اتحاد

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد چار لاکھ پچاس ہزار سے زاید ہے۔ یہ اعدادو شمار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی کے مطابق لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تاریخ کی بدترین مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طورپر ان کی معاشی پوزیشن انتہائی کم زور ہوچکی ہے۔ رہی سہی کسر کرونا وائرس اور لبنانی لیرہ کی ڈالر کےمقابلے میں کمی نے نکال دی ہے۔

فلسطینی دانشور اور تجزیہ نگار احمد الحاج نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین مہنگائی اور بے روزگاری کےحالات میں احتجاج کرنے کی حالت میں بھی نہیں ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ نسل پرستانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین موجودہ بحران کے موقعے پر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آرا کا اظہار کررہے ہیں۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں کرپشن کی اطلاعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں اقتصادی اور سماجی مشکلات میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ ان کیمپوں میں فلسطینی اور لبنانی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینیوں کی مشکلات کے حل کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔

لبنانی وزیر اقتصادیات رائول نعمہ نے چند روز قبل کہا تھا کہ انہوں نے لبنانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ غیرملکی شہریوں کو دی جانے والی روٹی اور ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرے۔

مختصر لنک:

کاپی